بروہی گوٹھ سے بازیاب کرائی گئی نجمہ اپنے شوہر کے ساتھ
بروہی گوٹھ سے بازیاب کرائی گئی نجمہ اپنے شوہر کے ساتھ

میکے والوں کے ہاتھوں ’اغوا‘ خاتون پولیس نے بازیاب کرالی-4گرفتار

پسند کی شادی کرنے والی خاتون نجمہ کو اغوا کرنے پر گرفتار ہونے والے اسے کے رشتہ دار
پسند کی شادی کرنے والی خاتون نجمہ کو اغوا کرنے پر گرفتار ہونے والے اسے کے رشتہ دار

کراچی پولیس نے ایک 22 سالہ خاتون کو بازیب کرا لیا ہے جسے اس کے میکے کے رشتہ داروں نے اغوا کرلیا تھا اور مبینہ طور پر قتل کرنا چاہتے تھے۔

پولیس نے ایک خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

کراچی کے علاقے سائیٹ سپر ہائی وے میں ٹول پلازہ کے قریب واقع جان محمد بروہی گوٹھ میں منگل کو پولیس نے ناکہ بندی کرکے 22 سالہ نجمہ کو بازیاب کرایا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت منظور، شبیر، عبدالحمید اور عذرہ کے نام سے ہوئی ہے۔

بروہی گوٹھ سے بازیاب کرائی گئی نجمہ اپنے شوہر کے ساتھ (تصویر امت)
بروہی گوٹھ سے بازیاب کرائی گئی نجمہ اپنے شوہر کے ساتھ (تصویر امت)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نجمہ نے تین ماہ قبل گھر والوں کی مرضی کے خلاف صفدر کے ساتھ شادی کی تھی۔ اس کے بعد 15 اکتوبر کو دونوں ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور نکاح نامہ رجسٹرڈ کرایا۔

دونوں نے اپنی زندگی شروع کردی تھی تاہم پیر اور منگل کی درمیانی شب نجمہ کو اس کے میکے والوں نے اغوا کرلیا۔

بازیابی کے بعد مغویہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ اغواءکار اس کے رشتے دار ہیں اوراسے گاؤں لے جا کر جان سے مارنا چاہتے تھے۔

پولیس نے نجمہ کے شوہر صفدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔