ہزارہ کے علاقے دربند سے واردات کے لیے کراچی آنے والے ٹارگٹ کلر شاہ لطیف پولیس کی تحویل میں
ہزارہ کے علاقے دربند سے واردات کے لیے کراچی آنے والے ٹارگٹ کلر شاہ لطیف پولیس کی تحویل میں

ہزارہ سے قتل کیلئے کراچی آنیوالے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے جو ڈیڑھ ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے ایک شخص کو قتل کرنے کراچی پہنچے تھے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار دونوں ٹارگٹ کلرز ہزارہ کے علاقے دربند سے کراچی آئے تھے۔

ان کے نام نیاز عرف حاجی اور ارشد معلوم ہوئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دو  ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان خاندانی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کرنے آئے تھے۔