ترکی میں نقل سے روکنے پر طالب علم نے لیکچرار قتل کردی

انقرہ: یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران نقل کرتے ہوئے پکڑنے پر طالب علم نے خاتون لیکچرار کوقتل کردیا، تفصیلات کے مطابق  شعبہ قانون کے ایک طالب علم نے یونیورسٹی کی لیکچرار اورریسرچ اسسٹنٹ کو دوران امتحان نقل کرتے ہوئے پکڑنے پر غصہ میں قتل کردیا۔
کوکایا یونیورسٹی کےقاتل طالب علم کی شناخت اسماعیل ایچ کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنے والد کے پستول سے فائرنگ کرکے خاتون لیکچرارکیرن ڈمرسینل کو قتل کیا ۔
قاتل طالب علم کی فائرنگ سے لیکچرارکیرن ڈمرسینل زخمی ہوگئیں تھیں جنہیں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگئیں، قاتل کو فائرنگ کے تھوڑی دیر بعد ہی حراست میں لے لیاگیاتھا۔
قاتل طالب علم اسماعیل ایچ نے پولیس کو بتایا کہ لیکچرار کی جانب سےنقل کیخلاف انضباطی کارروائی کی درخواست دائر کرنے کے اصرار پر اس نے لیکچرار کو قتل کرنے کافیصلہ کرلیاتھا۔