چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار (فائل فوٹو)
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار (فائل فوٹو)

سزائے موت کے ذہنی مریض قیدی کی اپیل سماعت کیلیےمقرر

لاہور:سپریم کورٹ نےسزائےموت کے ذہنی مریض قیدی خضرحیات کی ڈیتھ وارنٹ کیخلاف اپیل سماعت کیلیےمنظورکرلی۔قیدی خضر حیات کی اپیل 14 جنوری کوسماعت کیلیے پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے حکم جاری کیا،محکمہ جیل خانہ جات کےایڈیشنل آئی جی لیگل اورجیل ڈاکٹر عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس کااستفسار کیا کہ میڈیا میں آرہا ہے کسی ذہنی مریض قیدی کوسزائےموت دی جارہی ہے،ایسےقیدیوں سے متعلق سپریم کا فیصلہ ہےکہ انہیں پهانسی نہیں دی جاسکتی۔

ایڈیشنل آئی جی لیگل نے جواب دیاجی بالکل،سیشن عدالت لاہور نے15جنوری کو خضرحیات کوپھانسی کے تختے پرلٹکانے کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کا اہم معاملہ ہے،اس پر فوری سماعت کی ضرورت ہے۔