کے الیکٹرک کے300 فیڈر ٹرپ کرگئے، نارتھ کراچی، اورنگی ٹائون، گلشن معمار، گلستان جوہر، ملیر ماڈل کالونی، کیماڑی، گلزار ہجری، گڈاپ ودیگر علاقوں میں بجلی بند
کے الیکٹرک کے300 فیڈر ٹرپ کرگئے، نارتھ کراچی، اورنگی ٹائون، گلشن معمار، گلستان جوہر، ملیر ماڈل کالونی، کیماڑی، گلزار ہجری، گڈاپ ودیگر علاقوں میں بجلی بند

747 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکلنے سے تین صوبوں میں بریک ڈاؤن

گدو تھرمل پاور ہاؤس میں کے تین یونٹ ٹرپ کرنے کی وجہ سے اتوار کو 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے خارک ہوگئی جس کے نتیجے یں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ فنی خرابی 500 کےوی کےٹرانسفارمرٹرپ کرجانے سے پیدا ہوئی۔ جس کے بعد گدو تھرمل پاور کے تین یونٹ بند ہوگئے۔

گدو بجلی گھر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ہاؤس کے 3 یونٹ ٹرپ کر جانے سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی لہذا سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے اضلاع کو بجلی کی فراہمی رک گئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی  گدو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے تھے جس سے مجموعی طور پر 2500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔ اس تعطل کے لیے دھند کو موردالزام ٹھہرایا گیا تھا۔