ندیم افض چن 11 جولائی تک چھٹیوں پر ہیں ۔فائل فوٹو
ندیم افض چن 11 جولائی تک چھٹیوں پر ہیں ۔فائل فوٹو

ندیم افضل چن وزیراعظم عمران خان کے ترجمان مقرر

پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ندیم افضل چن کو وزیراعظم کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔

ندیم افضل گوندل جو ندیم افضل چن کے نام سے زیادہ جانے جاتے ہیں اپریل 2018 میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اور ایک موقع پر بلاول بھٹو زرداری پر سخت تنقید کی تھی۔

سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ندیم افضل چن 2008 سے 2013 رکن قومی اسمبلی رہے۔ 2013 میں انہوں نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کا امیدوار ہونے کے باوجود وہ این اے 88 سرگودھا سے لیگی امیدوار کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئے۔

وزیراعظم ہائوس سے منگل کو جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم نے انہیں فوری طور پر اپنا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

ندیم افضل چن کو اعزازی طور پر یہ عہدہ دیا گیا ہے۔ انہیں بطور ترجمان وزیراعظم خدمات انجام کرنے کی تنخواہ نہیں دی جائے گی۔

یہ بات واضح نہیں کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے حکومتی ترجمان ہونے کے باوجود الگ سے وزیراعظم نے اپنا ترجمان کیوں مقرر کیا ہے۔

ندیم افضل چن کی بطور ترجمان وزیراعظم تعیناتی کا نوٹی فکیشن
ندیم افضل چن کی بطور ترجمان وزیراعظم تعیناتی کا نوٹی فکیشن