کابل میں پیر کی شام دھماکے بعد منگل کی صبح افغان اہلکار گرین ویلج کے باہر تباہی کا جائزہ لے رہے ہیں(تصویر، اے ایف پی)
کابل میں پیر کی شام دھماکے بعد منگل کی صبح افغان اہلکار گرین ویلج کے باہر تباہی کا جائزہ لے رہے ہیں(تصویر، اے ایف پی)

کابل ٹرک بم حملے میں امریکی- بھارتی شہری ہلاک ہوئے

امریکہ اور بھارت نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ایک ایک شہری کابل میں ہونے والے ٹرک بم حملے میں ہلاک ہوا ہے۔

پیر کی شام کابل کے گرین ویلج سیکورٹی کمپائونڈ پر طالبان نے ٹرک بم حملہ کیا تھا۔ خودکش دھماکے کے بعد چار طالبان کئی گھنٹے تک کمپائونڈ کے اندر فائرنگ کرتے رہے تھے۔

کابل میں سیکورٹی کمپاؤنڈ پر ہولناک ٹرک بم حملہ- 9 غیرملکیوں سمیت 12 ہلاک

افغان حکام نے منگل کو بھی اپنے بیانات میں کہا کہ حملے میں 4 افراد مارے گئے جن میں سے تین فوجی اور ایک شہری ہیں۔

تاہم بدھ کو کابل میں امریکی سفارتخانے نے بتایا کہ امریکہ کا ایک شہری اس حملے میں میں ہلاک ہوا ہے۔ سفارتخانے نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ وائس آف امریکہ کے مطابق مارے گئے 55 سالہ امریکی کا نام مانو پال کاملزن ہے اور وہ کابل کے ایک بینک میں کام کرتے تھے۔

کابل میں بھارتی سفارتخانے نے بھی ایک بیان میں بتایا کہ اس ایک شہری حملے میں ہلاک ہوا ہے۔

افغان صحافی زلمی افغان کے مطابق گرین ویلج میں کم ازکم 9 غیرملکی ہلاک ہوئے۔ گرین ویلج میں غیرملکی این جی اوز اور سیکورٹی کمپنیوں کے دفاتر ہیں اور اس پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے۔