(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ق لیگ کے بعد ایک اور اتحادی جماعت حکومت کو ٹف ٹائم دینے کو تیار

حکومت کی اتحادی جماعت (ق) لیگ کے بعد اب ایک اور اتحادی جماعت حکومت کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے، بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی حکومت سے مزید ایک وزارت مانگ لی ہے، اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے 4 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی کو 7 نشستوں پر 2 وزارتیں اور ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیا، جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی قومی اسمبلی میں 5 نشستیں ہیں اور اسے ایک وزارت دی گئی، مرکز میں مزید ایک وزارت ہمارا حق بنتا ہے، وزارت دفاعی پیداوار بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لئے بے مقصد ہے، وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی وزارت بھی تبدیل کی جائے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے وزیر معدنیات نے گزشتہ روز استعفیٰ دیا تھا۔اپنے استعفیٰ میں انہوں نے کہا کہ ان کے کام میں مداخلت کی جارہی ہے۔