زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں  کے ڈی اے افسر کو قتل کر دیا گیا

کراچی کے علاقے فیروزآباد میں  کے ڈی اے افسر کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیروزآبادتھانے کی حدود پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک ٹو میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے کے ڈی اے  افسرکوہلاک کردیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول علی محمد شاہ کے ڈی اے میں گریڈ پندرہ کا ملازم تھا۔ ملزمان نے چلتی ہوئی گاڑی پر فائر کیے، جائے وقوع سے ایک خول ملا ہے۔ واردات میں ملزمان نے تیس بور پستول کا استعمال کیا۔

ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک  نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ہی موٹر سائیکل پر دو ملزمان نے گاڑی کو نشانا بنایا۔ گاڑی کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا نہیں؟ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں,آئی جی پولیس نے ایڈیشنل آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے ڈی اے افسر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔