پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ شہید ہوئے ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مستونگ میں کھڈ کوچہ کے علاقے میں ایئرفورس کا تربیتی طیارہ ایف سیون پی جی گرکرتباہ جب کہ حادثے میں پائلٹ شہید ہوگیا۔ پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کے تربیتی مشن پرتھا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایئرہیڈ کوارٹرزنے حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کے احکاما ت جاری کردیئے۔

دوسری جانب ڈی سی مستونگ ممتازکھیتران کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئرفورس کا طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا ہے۔