معمولی جرائم کے مقدمات 3ماہ میں نمٹانے کا حکم

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے معمولی جرائم کے مقدمات 3ماہ میں نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے ہر ہفتے کی رپورٹس سیشن ججز کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے 31 دسمبرتک دائر تمام معمولی جرائم کے مقدمات 30 اپریل تک نمٹانے کا حکم دے دیا اور ہر ہفتے متعلقہ مجسٹریٹس کی کارکردگی کی رپورٹس سیشن ججز کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے کہا پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں معمولی جرائم کے تحت7 ہزار 475 مقدمات زیر التواہیں۔

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے جہلم، راجن پور اور شیخوپورہ کی عدالتوں کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے بتایا ان عدالتوں میں 10 ستمبرتک دائرمعمولی جرائم کےمقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں۔

انہوں نے تمام اضلاع کے سیشن ججز کو اپنے متعلقہ مجسٹریٹس کی کارکردگی کی رپورٹس ہر ہفتے بھیجنے کی ہدایت بھی کی ہے۔