حکومت کی منظور کردہ قرار داد کو تمام پارلیمنٹیرینز مل کر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر لے کر جائيں اور انہیں تھمائيں، اپوزیشن لیڈر کا اسمبلی میں خطاب
حکومت کی منظور کردہ قرار داد کو تمام پارلیمنٹیرینز مل کر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر لے کر جائيں اور انہیں تھمائيں، اپوزیشن لیڈر کا اسمبلی میں خطاب

شہباز شریف کاسانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا، اجلاس میں وزیراعظم بھی شریک ہیں۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ساڑھے تین مہینے بعد اسمبلی میں آئے ہیں، وزیراعظم  نے سانحہ ماڈل ٹائون پر کہا تھا کہ مجھے استعفی دینا چاہیے تھا،اب میں مطالبہ کرتا ہون کہ وزیراعظم سانحہ ساہیوال پراستعفیٰ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پر72 گھنٹے میں رپورٹ لانے کا کہا گہا جو نہیں لائی گئی پنجاب حکومت کو غلط بیانی پر وضاحت  پیش کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ اجازت کے بغیو کرئی کام نہیں کرتے اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وضاحت کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا۔شہباز شریف کی اپنے ارکان کو خاموش رہنے کی ہدایت کر دی۔