(فوٹو فائل)

وائی فائی سگنل کے ذریعے موبائل فون کی چارجنگ ممکن

سائنسدانوں کی جانب سے ایک ایسی ڈیوائس تیار کی گئی ہے جو کہ وائی فائی سگنل کو انرجی میں منتقل کرے گی، جس کے ذریعے موبائل فون کی چارجنگ بھی ممکن ہوسکے گی اور الیکٹرانک اشیا کو بیٹری کے بغیر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

ایم آئی ٹی (Massachusetts Institute of Technology) کے محققین کی جانب سے ایک ایسا ریڈیو انٹینا تیارکیا گیا ہے جو کہ وائی فائی سگنل کو وائرلیس انرجی میں منتقل کرنے کے قابل ہوگا جس کے ذریعے اب موبائل کی چارجنگ وائی فائی سگنل کے ذریعے بھی ممکن ہوسکے ہوگی۔

مستقبل میں اس پیش رفت کے ذریعے وائی فائی سگنل بڑے پیمانے پر صارفین کے اسمارٹ فون، لیپ ٹاپ اور دیگر چیزوں کے لئے چارچنگ اور دیگر الیکٹرانک اشیا چلانے کا ذریعہ بھی بن سکتے ہیں۔

سائنسدانوں کی جانب سے ایک انوکھی ڈیوائس بنائی گئی ہے، جو کہ 2 ڈائی میشنل سیمی کنڈکٹر سے بنی ہوئی ہے، جوکہ الٹرنیٹنگ کرنٹ (AC) کو ڈائیرکٹ کرنٹ (DC) میں منتقل کرے گی اورکسی بھی لیپ ٹاپ یا ڈیوائس کے ریڈیو انٹینا سے رابطہ قائم کرکے ڈیوائس کی چارجنگ کرے گی اور الیکٹرانک اشیا کو چلا بھی سکے گی۔

ڈیوائس کی تصویر اور طریقہ کار (فوٹو فائل)

ڈیوائس کے تجربہ کے دوران سائنسدانوں نے ڈیوائس سے 150 مائیکرو ووٹ کے وائی فائی سگنل کے ذریعے تقریبا 40 مائیکرو ووٹ کا کرنٹ پیدا کیا جوکہ ایک موبائل فون کی چارجنگ کے لئے کافی ہے۔