ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر عوام پھٹ پڑے

ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پرغریب عوام حکومت کیخلاف پھٹ پڑےاورکہا کہ اس ملک میں غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

رکشہ ڈرائیورزبھی نئی حکومت کو کوسنے لگےاورکہاکہ حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بن کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔ ایل پی جی کی قیمتیں نئے پاکستان میں دگنی ہوگئی ہیں جو عوام سے سراسر ناانصافی ہے۔

شہری خاور حمید کا کہنا تھا کہ اس نئی حکومت میں ہم نے دیکھا ہے کہ صرف پیٹرول پر 69 پیسے کمی کی گئی جبکہ گیس کا ریٹ 4 روپے 80 پیسےبڑھادیا گیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔

عوام پر گیس کی قیمتو ں میں ہوشربا اضافہ کرکے بےجابوجھ ڈالا گیا ہے۔ حکومت اسے فوری طور پر واپس لے تاکہ عوام پر کچھ بوجھ کم ہوسکے۔

رکشہ ڈرائیور محمد ہارون کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کےآنے سے ایک دن پہلے ایل پی جی کا نرخ 80 روپے فی کلو تھاجو اس نئی حکومت کی مہربانی سے 180 روپے فی کلوہوگیا ہے،گیس مہنگی ہونے کے باعث زائد کرایہ کی وجہ سے سواریوں سے روزانہ جھگڑا ہوتا ہے، دگنی سے بھی زائد مہنگی ہم ایل پی جی خریدکرکیا کمائیں اورکیا گھر لے کر جائیں، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریب آدمی تباہ وبرباد ہوگیا ہے۔