ٹرمپ امریکا میں ایمرجنسی نافذ کرنے والے ہیں، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکومتی شٹ ڈاؤن کے بعد اب ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کی سرحدی دیوار کی فنڈنگ کے معاملے پر ایمرجنسی کا اعلان کرنے والے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ حکومتی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کے لیے بارڈر سیکیورٹی کے بل پر تو دستخط کر دیں گے تاہم اپنے مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر دیوار کی تعمیر کے لیے فوجی فنڈز کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب سینئر ڈیموکریٹس نے امریکی صدر کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ طاقت کا ناجائز استعمال کررہے ہیں۔

خیال رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کی مہم میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کا وعدہ کیا تھا تاہم وہ اب تک اس دیوار کے لیے فنڈ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔