ناسا نےکراچی کی طالبہ کو انٹرن شپ کیلئے منتخب کرلیا

امریکی خلائی ادارے ناسا نے کراچی کی 12 سالہ طالبہ رادیہ عامر کو ایک ہفتے کی انٹرن شپ کے لیے منتخب کرلیا۔

پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے فیس بک پیج پر جاری تفصیلات کے مطابق رادیہ عامر کو ایک ہفتے ناسا میں انٹرن شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہےرادیہ ہفتہ کو کراچی سے فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر کے لیے اپنا سفر شروع کریں گی اور اس ایک ہفتے پر مشتمل انٹرن شپ میں ’اسٹروناٹ ٹریننگ ایکسپرینس‘ کی تربیت بھی شامل ہوگی‘۔رادیہ، ناسا میں تربیت کے دوران ورچول اور موشن سیمیولیشن کے ذریعے مریخ پر چہل قدمی اور ڈرائیو بھی کریں گی۔وہ اپنی ٹریننگ میں مائیکرو گریوٹی کی بدولت اسپیس واک بھی کر سکیں گی۔