فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں پی ایس ایل میچ دکھانے پر پابندی لگا دی گئی

مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ میں ہونے والے فدائی حملے کے بعد بھارت اسپورٹس مین اسپرٹ سے  بھی عاری گیا۔ پاکستان دشمنی کی تمام حدیں پھلانگتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے میچ دکھانے پر پابندی لگا دی ۔

دوسری جانبہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں پر بھارت کی معروف میوزک کمپنیوں نے اپنے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دئیے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے مقابلے اس وقت متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں جس میں شریک 6 ٹیموں کے ملکی اور غیر ملکی اسٹارز کرکٹرزایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں تاہم پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی بھارت میں کوریج روک دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومتی دباؤ پر براڈ کاسٹر کو پی ایس ایل کا بلیک آؤٹ کرنا پڑا، کرکٹ کلب آف انڈیا نے بھی دباؤ میں کرکٹر عمران خان کی تصویر ہٹا دی ۔

 بھارتی کمپنیوں نے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے بھی ہٹا دیے 

 دوسری جانبہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں پر بھارت کی معروف میوزک کمپنیوں نے اپنے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دئیے ہیں۔

دھمکی کے بعد میوزک کمپنیوں نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے یوٹیوب چینل سے ہٹادیے ہیں،سوشل میڈیا
دھمکی کے بعد میوزک کمپنیوں نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے یوٹیوب چینل سے ہٹادیے ہیں،سوشل میڈیا

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی گاڑی پر خودکش حملے کے بعد بھارتی حکومت اور ہندوانتہا پسند جماعتیں مسلسل پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہیں۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں انتہائی فعال ہندوانتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا(ایم این ایس) نے ’’ٹی سیریز‘‘، ’’سونی میوزک وینس‘‘ اور’’ٹپس میوزک‘‘ جیسی معروف بھارتی میوزک کمپنیوں کے مالکان کو دھمکی دی تھی کہ وہ پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنا بند کردیں اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

مہاراشٹرا نونرمان سینا کی دھمکی کے بعد میوزک کمپنیوں نے اپنے یوٹیوب چینلز سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دیے ہیں۔

واضح رہے کہ ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے شیڈول ایونٹس میں تو ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث گزشتہ 10 برسوں سے دو طرفہ سیریزبھی نہیں ہوسکی۔