بھارت کے حق میں نعرے لگوانے کیلئے کشمیریوں پر تشدد

https://www.facebook.com/ummat.com.pk/videos/306876153350346/

 

پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں کشمیری تاجروں اور طلبہ پر تشدد کی نئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ کلکتہ میں شال فروخت کرنے والے ایک کشمیری تاجر 27 سالہ جاوید کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس سے ویندے ماترم اور انڈیا زندہ باد کے نعرے لگوانے کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے بھی اس ویڈیو کی تصدیق کردی ہے۔

جاوید کی دکان پر پیر کے روز انتہا پسندوں نے حملہ کیا۔ تشدد کے بعد جاوید کو ’بندے ماترم‘ اور ’انڈیا زندہ بادکا نعرہ لگانے کیلئے کہا۔ جاوید لہو لہان چہرے کے ساتھ نعرے لگا کر انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

بھارت کے این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس نے جاوید سمیت 4 کشمیریوں تاجروں کو ’معاملات ٹھنڈے ہونے تک‘ شہر سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق اس حملے کا کوئی مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا او پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پکڑے بھی گئے تو وارننگ دے کر چھوڑ دیا جائے گا۔

کلکتہ میں اتوار کو بھی 200 افراد کے ہجوم نے 3 کشمیری تاجروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بہار میں بھی یہی کچھ ہوا۔

ایک اور کشمیری نوجوان پر بھارت میں وردی پوش اہلکاروں نے سرعام تشدد کیا جو اسے نعرے لگانے کا کہہ رہے ہیں۔

پوری ویڈیو میں یہ تشدد کئی منٹ تک جاری رہتا ہے۔

یہ ویڈیو ایران کے پریس ٹی وی نے 20فروری کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی۔ پریس ٹی وی نے لکھا کہ یہ وہ وجہ سے جس کے سبب کشمیریوں کو بھارت پر غصہ ہے۔

بھارتی اہلکاروں کا تشدد اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کشمیری نوجوان بلندآور نعرے نہیں لگاتا۔

ریاست راجستھان میں جے پور کی این آئی ایم ایس یونیورسٹی میں بھی طلبہ پر تشدد کیا۔ انتہا پسند ہندو ہوسٹل میں گھس کر کشمیریوں کو نشانہ بناتے رہے۔