وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر وزیر اعظم نعیم الحق کی فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر وزیر اعظم نعیم الحق کی فائل فوٹو

فواد چوہدری اورنعیم الحق کے مابین سوشل میڈیا پر رسہ کشی شروع

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر اعظم عمران خان کے مشیر خصوصی نعیم الحق کے مابین رسہ کشی سوشل میڈیا تک پھیل گئی ۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا ” وزیر اعظم کو پی ٹی وی کے بورڈ اور اس کی انتظامیہ پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ اسے بی بی سی کی طرح آزاد ادارہ بنائیں گے، حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔

نعیم الحق کے منہ سے پی ٹی وی کی بات کو وزیر اطلاعات نے مبینہ طور پر اپنے اختیارات میں مداخلت سمجھا اور اپنے جذبات کے اظہار کیلیے غالب کے اس شعر کا سہارا لیا۔

ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا
وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر اعظم عمران خان کے مشیر خصوصی نعیم الحق کے درمیان چپقلش کی زد میں غالب کا شعر بھی رسوا ہو گیا جسے پوسٹ میں غلط لکھا گیا ہے جبکہ اصل شعر کچھ اس طرح سے ہے۔۔۔۔۔

بنا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا

وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے