مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو
مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو

پی آئی اےکےفضائی میزبانوں کےالاؤنسزکی ادائیگی کیلئے7رکنی کمیٹی تشکیل

کراچی : پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے انٹرنیشنل فلائنگ اور سلپ الاؤنسز کی ادائیگی کے معاملے پر جانچ پڑتال کیلئےایئروائس مارشل سبحان نذیر کی سربراہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کو 8 ماہ سے الاؤنسس کی ادائیگیاں نہیں ہوسکی تھی،ایئروائس مارشل سبحان نذیر کی سربراہی میں قائم کمیٹی فضائی میزبانوں کے ساتھ ملازمین کی او سی ایس سمیت تمام الاؤنسز سے متعلق اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔
کمیٹی تمام فضائی میزبانوں کا بیرون ملک جانے والی پروازوں اور ٹھہرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ڈیوٹی اوقات کی اسکروٹنی بھی کرے گی۔
کمیٹی کی تجاویز پر طریقہ کار کے تحت انتظامیہ ادائیگی کرے گی، پی آئی اے کے جنرل منیجر پالیسیز اینڈ کمپیزیشن اطہر حسین کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔