پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا گیا۔فائل فوٹو
پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا گیا۔فائل فوٹو

بھارتی جارحیت ۔پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں میں قراردادیں منظور

بھارتی دراندازی اور لائن آف کنٹرول کی خلاف پرپنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں میں قراردادیں منظور کرلی گئی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں قراردار جمع کروائی گئی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

خیبر پختونخوا کابینہ اور اسمبلی میں بھارتی دراندازی کے خلاف قرارداد منظور، قرارداد میں بھارت کی مبینہ جارحیت کے خلاف پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا گیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر مشتاق غنی کے زیر صدارت شروع ہوا جس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے بھارتی دراندازی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بھارئی جارجیت اور بزدلانہ کارروائی کی بھرپور مذمت کی، ایوان میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے بھارتی جارحیت پر بحث کرانے کی استدعا کی جس پر اسپیکر نے وقفہ سوالات کو مختصر کرتے ہوئے ارکان کو اظہار خیال کرنے کی اجازت دے دی۔

پنجاب اسمبلی کے تمام ارکان نے بھارتی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم یکجا ہے اور بھارت کو سبق سکھانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔