صرف ایسے موبائل استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو۔فائل فوٹو
صرف ایسے موبائل استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو۔فائل فوٹو

سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد

محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام متعلقہ حکام کو مراسلے میں ہدایت کی کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کو سائیلنٹ موڈ میں بھی اسمارٹ فون ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مراسلے کے مطابق اسکول کے ہیڈماسٹرز کو ہدایت کی گئی کہ کمروں، لیبارٹری اور اکیڈمک ایریا میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ اسکول آنے پر تمام اساتذہ سے موبائل فونز جمع کرلیں اور چھٹی ہونے پر واپس کریں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اسکولوں میں اساتذہ کے اسمارٹ فونز کے استعمال سے طلبا کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے اس لیے اسکولوں میں صرف ایسے موبائل استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو۔

مراسلے میں اسکول ہیڈماسٹرز کو اس حکم پر فوری عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے سرکاری اسپتالوں اور طبی مراکز میں بھی اسمارٹ فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔