تاجر برادری سے التماس ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔فائل فوٹو
تاجر برادری سے التماس ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔فائل فوٹو

مک مکا کی پارٹنر شپ توڑ دی۔جمہوریت نہیں،بڑے ڈاکوؤں کو خطرہ ہے۔وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے باجوڑ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مک مکا کی پارٹنر شپ توڑ دی، جنگ نہیں چاہتے، مگر امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ملکی خوشحالی کیلیے مود ی سے بات کرنے کو بھی تیارہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب کوئی این آراو سائن نہیں ہوگا، این آر او کی وجہ سے ملکی قرضہ بڑھا، ملک کاپیسہ لوٹنے والوں سے مفاہمت نہیں ہوسکتی، ملک کاپیسہ چوری کر کے بیرون ملک منتقل کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی لحاظ سےبرےوقت سے گزر رہا ہے،  بڑی جماعتوں نے ملک کو مقروض کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں کیلیے صحت انصاف کارڈ کے اجرا کا اعلان کیا ہے، خطاب میں انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں روزگار، تعلیم کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ باجوڑ کےنوجوانوں کو ہنر مند بنائیں گے، باجوڑمیں چھوٹی صنعتوں کیلیےزون بنائے جائیں گے، صحت اورتعلیم کے شعبے میں 8 ہزار نوکریاں لارہےہیں، بجلی کامسئلہ بھی حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ کےلوگوں کوانٹرنیٹ کی سہولت جلددیں گے، باجوڑ کےنوجوانوں کوآسان شرائط پر قرضے دیں گے۔ این ایف سی ایوارڈ کا 3 فیصد قبائلی علاقے پرخرچ کریں گے- قبائلی علاقوں کو اوپراٹھانےکیلئے صوبوں کومدد کرناہوگی۔