بہاولنگر میں تلخ کلامی پر دو گروپوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

پولیس اور امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا

November 22, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پولیس کے مطابق خونیں تصادم کھچی والا کے قریب پیش آیا جہاں معمولی تکرار پر معاملہ بگڑ گیا اور گولیاں چل گئی جس کی زد میں آکر دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد جمیل اور عاطف علی کے ناموں سے ہوئی ہے، واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لے جس کی روشنی میں فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔