ایک ماہ قبل اس مسجد میں 42مسلمانوں کو شہید کر دیا گیاتھافائل فوٹو
ایک ماہ قبل اس مسجد میں 42مسلمانوں کو شہید کر دیا گیاتھافائل فوٹو

یقین نہیں آتا سفاکانہ حملے میں بچ گیا۔امام مسجد

کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی مسجد کے امام جمال فاودا نے کہا ہے کہ یقین نہیں آتا سفاکانہ حملے میں بچ گیا۔

کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی مسجدالنور کے امام جمال فاودا کا کہناتھا کہ فائرنگ کے دوران مسجدمیں موجودتھا،فائرنگ کے دوران دھویں سے سانس لینابھی محال تھا۔

ان کا کہناتھا کہ حملے کے دوران ایک نمازی نے کھڑکی کاشیشہ توڑااوردیگرنمازیوں نے کھڑکی سے کودکرجان بچائی۔

امام مسجد النور نے کہا کہ بائیں جانب کھڑے نمازی ایک دوسرے پرلیٹ گئے تھے،حملہ آورذراسی آہٹ پرگولیوں کی بوچھاڑکررہاتھا۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوردوسری رائفل لینے گیاتوچھپے افرادباہرنکل آئے،باہر نکلنے والے افرادکواندازہ نہیں تھاحملہ آوردوبارہ آئےگالیکن حملہ آورنے دوبارہ آکرباہر نکلنے والے افرادکونشانہ بنایا۔