نیدرلینڈ میں ٹرام پر فائرنگ سے 3افراد ہلاک-متعدد زخمی

نیدرلینڈ کے شہر’ یوترخت ‘میں نامعلوم شخص نے ٹرام پر اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں3افراد ہلاک جب کہ  متعدد زخمی ہوگئے،پولیس نے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

نیدر لینڈ کے شہر یوترخت میں نامعلوم مسلح شخص نے شہر میں چلنے والی ٹرام پر اچانک فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا، شہر کی پولیس نے فائرنگ کی اطلاعات ملتے ہی فوری ٹرام کو گھیر ے میں لے لیا۔

مقامی پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کے بارے میں کوئی معلومات ظاہر نہیں کیں جس سے لگتا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

نامعلوم شخص کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے  جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اتریخت پولیس چیف کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔