بھکر میں بس کی رکشے کو ٹکر سے 6 طالبات اور ڈرائیور ہلاک

پنجاب کے شہر بھکر میں بس نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے 6 طالبات سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ بھکر کے علاقے جیسے والا کے قریب پیش آیا جس میں بس کی رکشے کو ٹکر سے 6 طالبات اور رکشہ کا ڈرائیور جاں بحق ہوا ہے جبکہ 2 طالبات زخمی ہوئی ہیں۔

جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی لاشوں اور 2 زخمی طالبات کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ طالبات امتحان دینے کے بعد امتحانی سینٹر سے رکشہ کے ذریعے واپس آ رہی تھیں۔

مشتعل افراد نے جھنگ روڈ پر احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کر دیا، مشتعل افراد نے حادثے کا سبب بننے والی بس کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی تاہم وہاں موجود پولیس کی نفری نے انہیں روک دیا۔