فائر فائٹرز طوفانی ہوا کا رخ اچانک تبدیل ہونے کے باعث شعلوں کے گھیرے میں آگئےتھے۔ فوٹویو ٹیوب
فائر فائٹرز طوفانی ہوا کا رخ اچانک تبدیل ہونے کے باعث شعلوں کے گھیرے میں آگئےتھے۔ فوٹویو ٹیوب

چین کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی۔26 فائر فائٹرز ہلاک،30 لاپتہ

چین کے جنگلات میں تیزی سے پھیلتی آگ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران  26 فائر فائٹرز بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 30 فائر فائٹرز لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے سیچوان کے جنگلات میں 3800 میٹر کی بلندی پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے 700 کے قریب فائر فائٹرز کو بھیجا گیا تھا۔

26 فائر فائٹرز طوفانی ہوا کا رخ اچانک تبدیل ہونے کے باعث شعلوں کے گھیرے میں آگئے اور جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 30 لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں گزشتہ چند ہفتوں سے آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے صرف گزشتہ ماہ مارچ میں تین فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعات ہوئے جب کہ مختلف جنگلاتی علاقوں میں بھی معمولی آتشزدگی کے واقعات ہوئے جن میں مجموعی طور پر 83 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔