افغانستان میں امن کی راہ ہموار ہوئی جسے کسی قیمت سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا، زلمے خلیل زاد، قطر اور جنوبی ایشیائی ممالک کا دورہ
افغانستان میں امن کی راہ ہموار ہوئی جسے کسی قیمت سبوتاژ نہیں کرنے دیا جائے گا، زلمے خلیل زاد، قطر اور جنوبی ایشیائی ممالک کا دورہ

زلمے خلیل زاد کی چھ ماہ میں چوتھی بار افغانستان آمد

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے چھ ماہ میں چوتھی بار افغانستان پہنچ کر ایک بار پھر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

زلمیے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ کابل واپسی پر خوش ہوں، افغان امن عمل کے حوالے سے افغان حکومت کے ذمے داروں سے ملاقات ہوئی ہے جن میں صدر کے چیف آف اسٹاف عبد السلام رحیمی اور عمر داودزئی بھی شامل تھے۔

ملاقات میں انٹرا افغان مذاکرات میں جلد پیشرفت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق زلمے خلیل زاد افغانستان کے دورے کے بعد دس اپریل تک برطانیہ، بیلجیم، پاکستان، ازبکستان، اردن اور قطر کا دورہ کریں گے۔

مریکی صدر کی جانب سے پاکستان کو مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی درخواست کے بعد افغانستان میں امن کے قیام کے لیے مسلسل کوششیں ہورہی ہیں۔

اسی سلسلے میں زلمے خلیل زاد چوتھی بار افغانستان پہنچے ہیں جبکہ وہ اس سے قبل پاکستان، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت دیگر کئی ممالک کے دورے کرچکے ہیں۔