حکومت کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتا رہوں گا۔اسحاق ڈار
میرا انٹرویو کرنے والے چینل کا لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دی گئی۔
اسحاق ڈار نوٹیفکیشن معطلی کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔فائل فوٹو
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مین سٹریم میڈیا پر جگہ نہ ملنے کے باعث اظہار رائے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔
اسحاق ڈار کاویڈیو پیغام ان کے صاحبزادے اور نواز شریف کے داماد علی ڈار نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں خود پر لگنے والی مبینہ پابندی کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ وہ 2 روز قبل ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے کہ انٹرویو کے دوران ہی پیمرا کی جانب سے دھمکی دی گئی کہ اگر انٹرویو بند نہ ہوا تو چینل کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا جس پر انہوں نے مجبور ہو کر میرا انٹرویو ختم کردیا۔