داخلے دینے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں رپورٹ پیش کی گئی۔فائل فوٹو 
داخلے دینے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں رپورٹ پیش کی گئی۔فائل فوٹو 

سندھ میں خواجہ سراؤں کیلیے سرکاری نوکریوں کا کوٹہ مقرر

سندھ کابینہ نے تمام سرکاری اداروں میں خواجہ سراؤں کیلیے نوکریوں کا کوٹہ مقررکردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ سندھ کابینہ نے ٹرانسجینڈر (خواجہ سراؤں) کیلیے تمام سرکاری اداروں میں 0.5 فیصد نوکریوں کا کوٹہ مقررکرنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو مرکزی دھارے میں لینا ہے، ہم انہیں معاشرے کے کارآمد لوگ بنانا چاہتے ہیں، میں آج انہیں کابینہ کی طرف سے کوٹہ مقررہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ  ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو اپنی تعلیم پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے اورسرکاری نوکریوں کی درخواست دینے کیلیے تمام کاغذات تیار رکھنے ہوں گے۔

سندھ کابینہ نے پاکستان ایگریکلچرل اینڈ اسٹوریج سروسز کارپوریشن (پی اے ایس ایس سی او) سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دیدی جس کی قیمت 844.50 فی 100 کلوگرام بیگ ہوگی۔

سندھ کابینہ نے گندم کی اشو پرائس 3450 روپے فی 100 کلوگرام بیگ مقررکردی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں آٹے کی قیمت میں کمی لانا چاہتا ہوں، ہم کم سے کم غریب عوام کو روٹی تو سستی دیں۔