ذاتی مصروفیات کی وجہ سے نیب میں خدمات جاری نہیں رکھ سکتا۔فائل فوٹو
ذاتی مصروفیات کی وجہ سے نیب میں خدمات جاری نہیں رکھ سکتا۔فائل فوٹو

جعلی اکائونٹس کیسز۔نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل مستعفی

جعلی اکائونٹس کیسز میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب مستعفی ہوگئے، نئیرعباس رضوی نے استعفی چیئرمین نیب کو بھیج دیا۔

نیر رضوی کو فروری 2019 میں تین سال کے لیے اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ استعفے کی وجوہات میں انہوں نے لکھا کہ وہ وکالت میں نجی پریکٹس کرنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر نیئر رضوی نے نیب کی جانب سے دلائل دیے تھے۔

انہوں نے چیئرمین نیب کی ہدایت پر ضمانت کی مخالفت سے انکار کرتے ہوئے عدالت کو بتایا تھا کہ ’انسانی بنیادوں پر ہمیں نواز شریف کی ضمانت کی درخواست پرکوئی اعتراض نہیں۔ ہم مطمئن ہیں کہ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو بھی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں‘۔

سابق ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نیئر عباس رضوی نے حمزہ شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں بھی نیب کی جانب سے متعدد بار پیش ہوئے۔