زہریلی گیس پھیلنے اوراس سے جانی نقصان کو48 گھنٹے گزرگئے۔فائل فوٹو
زہریلی گیس پھیلنے اوراس سے جانی نقصان کو48 گھنٹے گزرگئے۔فائل فوٹو

کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج کیخلاف مکینوں کا احتجاج

کراچی بندرگاہ سے جڑے ہوئے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے شہریوں کی اموات اور متاثر ہونے کے خلاف علاقے کے تاجر اور مکین احتجاج کر رہے ہیں جنہوں نے جیکسن مارکیٹ کے قریب مرکزی شاہراہ پردھرنا دیا۔

تاجر ایسوسی ایشن کے وائس چئرمین محمد آصف خان کے مطابق زہریلی گیس پھیلنے اوراس سے جانی نقصان کو48 گھنٹے گزرگئے، اسے روکنے اور وجوہات جاننے کی کوشش نہیں کی جا رہی۔

گیس کے اخراج اوراموات سے کیماڑی بھٹہ ویلیج کی عوام میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔بچے اسکول نہیں جارہے، کیماڑی کی تاجر برادری دکانیں بند کرکے روڈ پر احتجاج پر مجبور ہوگئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث مرکزی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے فریق کے لیے متبادل راستے فراہم کیے جا رہے۔