واقعہ آسٹریلوی شہرمیلبورن کے شمال میں ایک سو تیس کلومیٹر دوری پرمینگلور نامی علاقہ میں پیش آیا۔فائل فوٖو
واقعہ آسٹریلوی شہرمیلبورن کے شمال میں ایک سو تیس کلومیٹر دوری پرمینگلور نامی علاقہ میں پیش آیا۔فائل فوٖو

دوران پروازطیارے آپس میں ٹکراگئے

آسٹریلوی شہرمیلبورن میں دوران پرواز دوطیارے آپس میں ٹکراگئے جس کی وجہ سے چارافراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی اخبارڈیلی میل کے مطابق واقعہ آسٹریلوی شہرمیلبورن کے شمال میں ایک سو تیس کلومیٹر دوری پرمینگلور نامی علاقہ میں پیش آیا،ادونوں ایئرکرافٹس پردو دوافراد سوارتھے ان میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

وکٹوریہ پولیس کے مطابق صورتحال سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں طیارے فضا میں باہم ٹکرانے کے بعد تباہ ہوئے۔پولیس کی جانب سے مرنے والوں کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی جس جگہ واقعہ پیش آیا وہاں سے تھوڑے ہی فاصلے پرایئر پورٹ اورایک فلائٹ تربیتی اسکول بھی موجود ہے۔

حکام کے مطابق اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد مکمل تفصیلات جاری کی جائیں گی۔