یورپ مستقل کورونا طوفان کے نشانے پر ہے۔عالمی ادارہ صحت
یورپ مستقل کورونا طوفان کے نشانے پر ہے۔عالمی ادارہ صحت

وائرس سے متاثرہ شخص کی باجماعت نماز میں شرکت حرام ہے۔سعودی علما

سعودی علما اتھارٹی نے کہاہےکہ وائرس سے متاثرہ شخص کی باجماعت نماز میں شرکت شرعاً حرام ہے۔سعودی عرب کی سینئرعلما اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس کی صورتحال اوراس کے پیش نظراحتیاطی اقدامات پرغورکیاگیا، سینئرعلما نے اجلاس میں سنت نبوی کی روشنی میں نمازباجماعت اور جمعہ اجتماعات سے متعلق فیصلے کیے۔

کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کی نماز باجماعت اور جمعہ کی نماز میں شرکت شرعاً حرام ہے، سینئر علما کا کہناہےکہ جن افراد کو مقررہ اداروں کی جانب سے آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت ملی ہو وہ اس کی سختی سے پابندی کرے، ایسے افراد پانچ وقت اور جمعہ کی نماز باجماعت ادا نہ کریں،جن افراد کو وائرس سے متاثر ہونے کا خوف اور خدشہ ہو وہ پنچگانہ نمازیں اور جمعہ ترک کرسکتا ہے۔

علما کا کہنا تھا کہ خوفزدہ افراد گھروں میں نمازیں ادا کریں، جمعہ کی جگہ ظہرکی نمازادا کریں۔