عالمی اداروں کی جانب سے ایشیا میں کورونا کے مقابلے کی حکمت عملی پر ہونے والی ایک تحقیق میں پاکستانی اقدامات کا اعتراف کیا گیا
عالمی اداروں کی جانب سے ایشیا میں کورونا کے مقابلے کی حکمت عملی پر ہونے والی ایک تحقیق میں پاکستانی اقدامات کا اعتراف کیا گیا

پاکستان میں کرونا کیسزکی تعداد 22 ہوگئی

کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اورکیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں کیسزکی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، 52 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متاثرہ شخص 2 روز پہلے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نیا کیس سامنے آنے کے بعد کراچی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جب کہ کرونا وائرس کے مبتلا 2 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طورپرکرونا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے جب کہ حکومت سندھ نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔