ملزم کی شناخت ایوب قنطارکے نام سے کی گئی ہے۔فائل فوٹو
ملزم کی شناخت ایوب قنطارکے نام سے کی گئی ہے۔فائل فوٹو

کرونا وائرس قیدوں پر مہربان۔2ماہ کی معافی مل گئی

کرونا وائرس سے بچائو کیلیے سندھ میں قیدیوں کی سزا معاف کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔سزا کی معافی کااعلان آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگھن نے کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھرکی جیلوں میں قید سزا یافتہ قیدیوں کی سزائوں میں 60 دن کی معافی کا فیصلہ کیاگیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک طرف قیدیوں کی رہائی کی بات کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب ان تمام قیدیوں کو پیشی سے استثنیٰ دیے جانے پر سندھ حکومت نے غور شروع کردیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب ترجمان سندھ حکومت کہتے ہیں جیلوں میں موجود قیدیوں کو مخصوص مدت کےلیے عدالتوں میں نہ لایاجائے، قیدیوں کی پیشی سےاستشنیٰ کےلیے حکومت عدالت عالیہ سے رجوع کرےگی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے بھی کرونا وائرس کے سبب قیدیوں کو محدود کرنےکی تجویز دی تھی، وزیراعلیٰ کی ہدایت پرایڈووکیٹ جنرل سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کے لیے عام سائلین کی بھی عدالتوں میں آمدورفت محدود کرنے کی درخواست کریں گے۔

واضح رہے کہ 13 مارچ کو سندھ میں کرونا وائرس کے نئے کیس کی تصدیق کے بعد ملک میں کیسزکی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جن میں سے گلگت بلتستان میں 3،کراچی سمیت سندھ میں 16، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔