مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور مشقیں کی جائیں گی ۔فائل فوٹو
مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور مشقیں کی جائیں گی ۔فائل فوٹو

پاک فوج کے37 بریگیڈیئرزکی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج کے 37 بریگیڈئیر سطح کے افسران کو ترقی دے کر میجر جنرل تعینات کر دیا گیا، ترقی کی منظوری آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے دی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 37 بریگیڈئیرز کو ترقی دے کر میجر جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر فہیم عامر، بریگیڈیئر راشد محمود، بریگیڈیئرعبدالمعید، بریگیڈیئر شاہد منظور، بریگیڈیئرمحمد عاطف منشا، بریگیڈیئر ارشد محمود شامل ہیں، بریگیڈیئرافتخارحسن چوہدری اور بریگیڈیئر محمد عمر بشیر سمیت دیگرکو بھی ترقی دی گئی ہے۔