بھارت نے کرتار پور راہداری کھولنے کی پاکستانی پیشکش مسترد کر دی۔فائل فوٹو
بھارت نے کرتار پور راہداری کھولنے کی پاکستانی پیشکش مسترد کر دی۔فائل فوٹو

بھارت نے پاکستان سے ملحق سرحدیں بند کر دیں

بھارت نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے سبب پاکستان کے ساتھ ملنے والی تمام سرحدیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ تمام بارڈرز جہاں سے مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے آج رات سے تا حکم ثانی بند کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ کرتار پور راہداری سے زائرین کی آمدورفت بھی تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق رات 12 بجے سے زائرین کی آمدورفت کے لیے رجسٹریشن مکمل طور پربند کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں بھی عالمی وبا کرونا سے 100 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 2 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔بھارت میں بھی کرونا وائرس کے باعث سخت حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت انڈین پریمئرلیگ (آئی پی ایل) سمیت اہم ایونٹس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

جبکہ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 33 ہو گئی جس میں سے دو افراد صحتیاب ہوکرگھروں کو روانہ ہو چکے ہیں جبکہ باقی افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔