معاہدے پرپاکستان کی طرف سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد نے دستخط کیے۔فائل فوٹو
معاہدے پرپاکستان کی طرف سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد نے دستخط کیے۔فائل فوٹو

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 20 لاکھ ڈالرجاری کر دیے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 20 لاکھ ڈالرکی منظوری دے دی۔ یہ رقم کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے استعمال ہوگی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان نے لیے مزید 20 لاکھ ڈالر کی فراہمی سے طبعی آلات جس میں لیبارٹری کا سامان اور پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹس وغیرہ خریدے جائیں گے۔اس سے قبل 20 مارچ کو بھی بینک پاکستان کو 5 لاکھ ڈالر فراہم کر چکا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان کی معیشت پر اضافی بوجھ پڑے گا جس کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس رقم کی بدولت کرونا وائرس کی وبا سے ہونے والے نقصانات پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس کے لیے ساڑے 6 ارب ڈالرکا فنڈ قائم کیا تھا جس کی بدولت ترقی پزیر ممالک کی مدد کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کیلیے پاکستان کیلیے یہ ابتدائی معاونت ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ژیاوہانگ ینگ نے کہا کہ اس معاونت سے پاکستان میں کرونا کی نشاندہی، تشخیص اور انفیکشن پر قابو پانے کی پاکستان کی استعداد میں بہتری آئیگی۔