عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بری خبر کیلیے بھی خود کو تیار رکھیں۔فائل فوٹو
عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بری خبر کیلیے بھی خود کو تیار رکھیں۔فائل فوٹو

کے الیکٹرک کا اپریل میں اوسط بل بھیجنے اعلان

کے الیکٹرک نے صارفین کو بجلی کے بلز اوسط بلنگ کے مطابق بھیجنے اعلان کردیا۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اپریل سے ہر مہینے کا بل گیارہ ماہ کے بلوں سے اوسط نکال کر بھیجا جائے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 11 ماہ کی بنیادپراوسط بلنگ یا گذشتہ سال اسی ماہ کے بل میں سے کم ویلیو پر اپریل میں بلنگ ہوگی۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ براہ راست میٹر ریڈنگ دوبارہ شروع ہوتے ہی بلنگ حقیقی ریڈنگ پر ایڈجسٹ کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیپرا کی ہدایت کے تحت پچھلے11 ماہ یا گزشتہ سال کا مذکورہ مہینہ، جو بھی زیادہ ہو اس سے اوسط بل بنایا جاتا ہے۔

اس سے قبل مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ عوام کو بجلی اورگیس کے بل فوری طورپر جمع کرانے کی ضرورت نہیں، تین ماہ بعد بھی جمع کرائے جاسکیں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی دباؤ کا سامنے کرنے والے عوام کو خوش خبری سناتے ہوئے بتایا تھا کہ عوام کے یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے میں تاخیر کا نقصان حکومت خود برداشت کرے گی۔