ہیڈ کانسٹیبل سمیت گشت پرمامور چاروں اہل کاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔فائل فوٹو
ہیڈ کانسٹیبل سمیت گشت پرمامور چاروں اہل کاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔فائل فوٹو

راشن مجمع کو منتشر کرنے کیلیے پولیس کی فائرنگ۔خاتون جاں بحق

شہرقائد کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب مبینہ پولیس فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پرانی سبزی منڈی کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران مجمع لگ گیا،لوگوں کو منتشرکرنے کے لیے ہیڈ کانسٹیبل نے ہوائی فائرنگ کردی جس کی زد میں ایک خاتون آ کرجاں بحق ہو گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اہل کارکی ہوائی فائرنگ سے گھر میں موجود24سالہ  خاتون صبا زوجہ نعمان جاں بحق ہوگئی،فائرنگ کرنے والا پولیس اہل کار نشے میں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہیڈ کانسٹیبل سمیت گشت پرمامور چاروں اہل کاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پی آئی بی میں اہل کار کی مبینہ فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،واقعے کے وقت 4 اہل کارگشت پرمامورتھے۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ میں 30 اپریل تک لاک ڈائون میں توسیع کردی گئی ہے،لاک ڈائون کے باعث غریب شہریوں کو کھانے کے لالے پڑگئے ہیں،جن کی مدد کے لیے شہرکے مختلف علاقوں میں سیاسی اورفلاحی تنظیموں سمیت مخیر حضرات کی جانب سے مفت راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔