مختلف ممالک کے لئے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے(فائل فوٹو)
مختلف ممالک کے لئے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے(فائل فوٹو)

پاکستان میں موجود غیرملکیوں کے ویزے کی مدت میں 30 جون تک توسیع

پاکستان میں موجود غیرملکیوں کے ویزے کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلائو کوروکنے کے لیے ویزے کی مدت میں توسیع کی ہے اوراس سے سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے باعث دوسری مرتبہ غیر ملکیوں کے ویزے میں توسیع کی ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے پاکستان میں فضائی آپریشن کی بندش میں بھی 15 مئی تک توسیع کی گئی ہے جبکہ اس دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14ہزار800 سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ 327 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 3425 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں۔