عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سادگی اپنانے اورکم سے کم پروٹوکول رکھنے کا اعلان کیا تھا۔فائل فوٹو
عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سادگی اپنانے اورکم سے کم پروٹوکول رکھنے کا اعلان کیا تھا۔فائل فوٹو

 وزیراعظم سے ایرانی صدراوربل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان سے ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔اس کے علاوہ کووڈ 19 کے معاملے پر وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان بھی رابطہ ہوا۔

صدر حسن روحانی نے وزیراعظم پاکستان کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی۔ رہنماؤں کے درمیان دونوں ممالک کے علاقوں میں ٹڈی دل کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس بات چیت میں دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اوراس کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے گیٹس فاؤنڈیشن اورعالمی پارٹنرزکی جانب سے مدد کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوش پر مبنی اقدامات کر رہا ہے۔

عمران خان نے دوران گفتگو کہا کہ پاکستان کورونا بیماری کے ساتھ غریب طبقے پراس کے اثرات کا بھی مقابلہ کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں مستحقین کی مدد کیلیے حکومت پاکستان نے 8 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ ان حکومتی اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کے پھیلاو روکنے میں مدد ملی ہے۔