16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے
16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے

حکومت نے ایک لٹر پٹرول پر45 روپے 85 پیسے ٹیکس لگا دیا

حکومت پاکستان نے چپکے سے پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسزبڑھا دیے اور 35.73 روپے میں خرید کر فی لٹر پٹرول 81.58 روپے میں بیچا جا رہا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک لٹر پٹرول  پر45 روپے 85 پیسے ٹیکس،لیوی،ڈیوٹیزعائد کردیں جس کے بعد تمام ٹیکسز شامل کرکے صارفین کو فی لٹر پٹرول 81.58روپے میں فروخت کیا جارہاہے ۔ اسی طرح چینل کو حاصل ہونیوالی دستاویزات کے مطابق ڈیزل پر49 روپے 11 پیسےفی لٹرٹیکس،لیوی اورڈیوٹیزعائد ہے ۔

یادرہے کہ گزشتہ روزپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے لٹر تک کی ریکارڈ کمی کی گئی ہے، 26 ماہ بعد پٹرول کی قیمت 90 روپے لٹر سے نیچے آ گئی۔یہ قیمتیں مزید نیچے آسکتی تھیں لیکن ٹیکسز کی شرح بڑھا دی گئی ۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 27 روپے 15 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے 1پیسےفی لٹر کمی کی گئی ہے۔

پٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 47 روپے 51 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 80 روپے 10 پیسے ہو گئی۔ مٹی کا تیل 47 روپے 44 پیسے میں دستیاب ہے۔