اب میئر اسلام آباد اپنے عہدے پر مستقل طور پر بحال ہوگئے ہیں۔فائل فوٹو
اب میئر اسلام آباد اپنے عہدے پر مستقل طور پر بحال ہوگئے ہیں۔فائل فوٹو

میئر اسلام آباد نے معطلی ہائی کورٹ میں چیلنج کردی

میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز نے وزارت داخلہ کی جانب سے 90 روز کی معطلی ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مئیراسلام آباد شیخ انصر نے وزارت داخلہ کے 90 روزکی معطلی کے نوٹی فکیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، اپنے وکیل قاضی عادل کے ذریعے دائر درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ ، چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن اور لوکل گورنمنٹ کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے اوران کے خلاف کی گئی کارروائی غیر قانونی ہے۔ عدالت فریقین کو ہدایت کرے کہ قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں اور کام کرنے دیا جائے،17 مئی 2020 کا وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے، درخواست پر فیصلے تک نوٹی فکیشن معطل کر کے بطور میئر کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ شیخ انصرعزیز پرانٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈے میں مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں، سابق میئر کے خلاف ایم سی آئی کی چیف میٹروپولیٹن آفیسر سیدہ شفق ہاشمی نے ریفرنس پیش کیا تھا، ریفرنس پر شفاف تحقیقات کے لیے لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد نے میئر کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔