ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

وزیراعظم نے حساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کردیا

وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے افراد کیلیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کردیا۔

 اسلام آباد میں بے روز گار افراد کیلیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے باضابطہ آغازکی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم نے مستحقین میں 12 ہزار روپے فی کس مالی امداد کی تقسیم کا آغازکیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوروناریلیف فنڈ کیلیے اب تک 3 ارب روپے سے زائد جمع کیے گئے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پرحکومت عطیہ کیے گئے ایک روپے کے بدلے 4 روپے فنڈ میں شامل کرے گی،کوروناریلیف فنڈ کیلئے عطیات شفاف انداز میں وصول اورخرچ کیے جارہے ہیں۔