مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہوگئی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 249 ارب روپے ہوگئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 141 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا اختتام 141 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100انڈیکس 33 ہزار 932 پوائنٹس پر ہوا۔

عید کی چھٹیوں کے بعد  بدھ کے روزکے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار زیادہ دیر مثبت زون میں ٹریڈ نہ کر سکا اور جلد ہی منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

عید کی چھٹیوں سے قبل کاروباری ہفتے کے تیسرے روزکے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبارکا آغاز 34 ہزار 158 پوائنٹس پرہوا تھا۔ کاروبار کے آغازپرانڈیکس میں 66 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اورانڈیکس 34 ہزار 224 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 107,166,968 شیئرزکی لین دین ہوئی تھی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,465,120,770 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپرمثبت رجحان دیکھا گیا تھا اورانڈیکس پانچ دنوں میں 536 پوائنٹس کے اضافے سے 34 ہزارکی سطح عبورکرگیا تھا۔