پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ
گزشتہ مالی سال کے دوران گدھوں کی تعداد 54لاکھ سے بڑھ کر 55لاکھ ہوگئی۔
گھوڑوں,اونٹوں اورخچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔فائل فوٹو
پاکستان میں گزشتہ برس کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ قومی اقتصادی سروے رپورٹ برائے 20-2109 کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران گدھوں کی تعداد 54لاکھ سے بڑھ کر 55لاکھ ہوگئی تاہم گھوڑوں,اونٹوں اورخچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں مویشیوں کی مجموعی تعداد میں 18 لاکھ کا اضافہ ہوا۔مویشیوں کی تعداد 4 کروڑ 78 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 96 لاکھ ہوگئی۔علاوہ ازیں ایک سال میں پولٹری کی تعداد میں 12کروڑ 20 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ پولٹری کی تعداد ایک ارب 32 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر ایک ارب 44 کروڑ 30 لاکھ ہوگئی۔