وزیراعظم بدھ کولاڑکانہ کے مختلف اسپتالوں کا دورہ بھی کریں گے۔فائل فوٹو
 وزیراعظم بدھ کولاڑکانہ کے مختلف اسپتالوں کا دورہ بھی کریں گے۔فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان منگل کو کراچی کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان منگل کو کراچی کا دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ کراچی کے دوران کورونا وائرس سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان بدھ کولاڑکانہ کے مختلف اسپتالوں کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے کورونا سمیت اہم صوبائی مساءل پر تبادلہ خیال کیا اور وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

لاہور میں کورونا سے متعلق اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امیر ترین ممالک بھی مکمل لاک ڈاون نہیں کررہے ہیں تو پاکستان کمزور معیشت کے ساتھ کیسے متحمل ہوسکتا ہے۔